لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عون چوہدری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف سامنے آگیا۔ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کرلی، ترجمان آئی پی پی کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں ملاقات کے لئے گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔