کراچی: نگراں سندھ کابینہ کے وزراء کے قلمدانوں میں رد و بدل کردیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے نگران وزراء کے قلمدان میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بریگیڈیئر(ر) حارث نوازسے محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان واپس لے لیا گیا،جنید علی شاہ کو آرکائیوز و آثار قدیمہ،ارشد ولی محمد کو کوسٹل ڈویلپمنٹ اورعمرسومرو کو پارلیمانی امور،پراسیکیوشن،زکوۃ و عشر کا قلمدان دیدیا گیا۔