سائفر کیس سماعت آج،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم کا امکان

راولپنڈی:  آفیشل سیکریٹ ایکٹ سائفر سے متعلق کیس کی سماعت آج (پیر کو ) اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔ چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود کے وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے ۔17 اکتوبر کو ہونے والے سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی ۔گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کو نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھی ۔کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کریں گے۔