اسلام آباد(اُمت نیوز)قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظورکاکڑ کی درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔
قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظورکاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو درخواست کی تھی، اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس بلانے کی حمایت کی تھی۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فلسطین کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا، جس میں بتایا کہ پچھلے 10 دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہے، اسرائیلی افواج کے غزہ کے محاصرے سے اشیائے خود نوش، بجلی اور پانی میسر نہیں۔
اسحاق ڈار نے خط میں مطالبہ کیا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فلفور بلایا جائے۔
اپنے خط میں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی مجھ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے سے متعلق مجھ سے درخواست کی ہے۔