اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد (اُمت نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر محفوظ شدہ فیصلہ آج ایک بجے سنایا جائے گا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہیں، کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر لکھ کر دیں، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کردے دیں، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے بیان دیا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دئیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ بیان تحریری طور پر لکھ کردے دیں، ایک بجے فیصلہ سنائیں گے۔