گھر کے تمام 30 افراد جنت میں چلے گئے، فلسطینی صحافی کا ذاتی المیہ

 

فلسطین (اُمت نیوز)فلسطینی صحافی نے کہا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا بلکہ گھر کے تمام 30 افراد جنت میں چلے گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی احمد النوق نے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے ہمارے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں میرے خاندان کے تقریباً 30 افراد مارے گئے۔
احمد النوق نے مزید لکھا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، میرے پیارے والد، میرے بھائی، میری بہنیں، ان کے سارے بچے جنت میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سترواں روز ہے۔ فلسطینی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید266 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔