قائد مسلم لیگ ن نواز شریف آج اسلام آباد روانہ ہونگے

اسلام آباد(اُمت نیوز)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف جاتی عمرہ سے اسلام آباد کے لیے آج روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، سزا کیخلاف اپیل بحالی کیلئے درخواست پر کل سماعت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر تک نواز شریف کو حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے، اسلام آباد پہنچنے پر ان کے ہمراہ عرفان صدیقی اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے علاوہ صحافیوں اور لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
نوازشریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر دستخط بھی کردیے تھے۔