پرویز الہی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں، میڈیکل رپورٹ عدالت جمع

لاہور(اُمت نیوز)اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں۔
ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہی کو آج ایف آئی اے کورٹ پیش نہیں کیا جائے گا، وہ اس وقت سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں، اور پنڈی سے لاہور تک کے سفر نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ عدالت نے آج جیل حکام کو سمن کرتے ہوئے پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔