اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے
وکیل استحکام پاکستان پارٹی نے استدعا کی کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے ترجیحات میں اور انتخابی نشان نہیں مانگا، آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔