پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 13 ویں ایڈیشن کے 22 ویں مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور میچ میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا، دوسری جانب ٹاس کے موقع پر افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی اور افغانستان کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، پاکستان کی جانب سے وائس کپتان شاداب خان کی محمد نواز کی جگہ ٹیم میں واپسی ہوئی، افغان ٹیم میں فضل الحق فاروقی کی جگہ بائیں ہاتھ کے لیگ سپنر نوراحمد کو کھلایا گیا