شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

”خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں وہی بتائیں گے طلاق کب دی“

اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں ،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے ۔عدالت نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کے آنے تک انتظار کرنے کی ہدایت کی ، جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ شیر افضل مروت آجائیں ، دونوں کے دلائل ایک ساتھ سن لیں گے ۔

پراسیکیورٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو بھی عدالت طلب کیا جائے ، اگر عدالت طلب نہیں کرنا تو اڈیالہ جیل میں ٹرائل چلایا جائے ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کر دیں، مین بھی چیف کمشنر سے درخواست کروں گا۔

جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست دے دیں ، خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں ،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری اعلیٰ عدلیہ میں مصروفیات ہیں اس کے بعد نہیں آ پاﺅں گا ،جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ آج پیش نہیں ہو سکتے تو کل کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں ۔