اسلام آباد: سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تاریخ میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔
اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے بہت اہم کیس میں اہم فیصلہ دیا ہے،فیصلہ سارے نظام کو مستحکم کرےگا، ان کا کہناتھا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف تھے،9اور 10مئی کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو سکتے،9 اور 10مئی کے ملزمان کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہوگا، معروف قانون دان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے سب فریقین کو حوصلے سے سنا اور سب کو موقع دیا،سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ دیا ہے۔