لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 44 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان کو طلبی کے نوٹس بھیجے گئے، ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔عدالت نے 44 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ریس کورس میں سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے کے کیس میں 9 ملزمان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
مغل پورہ میں پولیس گاڑیاں توڑنے کے کیس میں 19 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گلبرگ میں پولیس گاڑی جلانے کے کیس میں 16 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔