فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلیے بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلیے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ نواز شریف کی درخواستوں پرکل سماعت کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔