راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ) قوم کیلئے بہترین معمار تیار کررہی ہے۔تعلیم ایک آپشن نہیں ، ضرورت ہے۔ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا فارغ التحصیل طلبہ کی زندگی میں ایک نیا دور شروع ہورہا ہے،آپ لوگوں کی ذمہ داریاں اب تبدیل ہوچکی ہے، نئی ذمہ داریوں سے نبر د
آزما ہوکر سفر جاری رکھیں۔ملک کو درپیش چیلنجز کا ادراک کرکے تجزیہ کریں، ذہانت اور فکری وسائل سے ان چیلنجز کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو تمغوں اور اعزازات سے نوازا۔ کانووکیشن میں بیچلرز،ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں،7مختلف شعبوں کے 3500سے زائد طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں۔آرمی چیف نے کامیاب طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔جنرل عاصم منیر نے فروغ تعلیم کیلئے نسٹ کے کردار کی تعریف کی۔