سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی چل بسے

نئی دہلی :  بھارت کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی 77 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے۔وہ پچھلے دو سال سے بیمار تھے اور تقریباً ایک ماہ قبل ان کے گھٹنے کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی انجو اور دو بچے نیہا اور انگدشامل ہیں۔ بیدی نے 1967 سے 1979 تک 67 ٹیسٹ اور دس ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی، وہ ریٹائرمنٹ کے وقت 266 ٹیسٹ میں بھارت کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔

بیدی نے لیگ سپنر چندر شیکھر اور آف سپنرز ایراپالی پرسنا اور وینکٹ راگھون کے ساتھ مشہور سپن کوارٹیٹ بنایا جس نے 1970 کی دہائی میں بھارتی کرکٹ پر غلبہ حاصل کیا۔