اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی اور حاضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف4 سال بعد احتساب عدالت پیش ہوئے،سابق وزیراعظم نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، جج محمد بشیر نے نوازشریف کو حاضری کیلیے روسٹرم پر بلایا،نوازشریف کی حاضری لگا ئی گئی۔عدالت نے نوازشریف کی 10لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف نے سرنڈر کردیا، ان کے وارنٹ مسترد کردیں،وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل آگے چلے گا،عدالت نے نوازشریف کے دائمی وارنٹ بھی منسوخ کردیے اور حاضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی ۔
عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کی جائیں گی،عدالت نے جائیداد ضبطگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20نومبر کو جائیداد ضبطگی کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے اور کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔