بابر اچھا بلے باز ہے، اچھا کپتان نہیں، شعیب ملک

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابر اچھا بلے باز ہے لیکن اچھا کپتان نہیں ہے۔
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست کا ذمہ دار کپتان بابر اعظم کو قرار دے دیا
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شکست میں سب سے زیادہ ذمہ دار کپتان ہے جس پر میزبان نے کہا کہ کپتان تو کنگ بابر اعظم ہیں، جس پر شعیب ملک نے کہا کہ بابر ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن کپتان اچھے نہیں ہیں۔
دوسری جانب افغانستان سے شکست پر سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے شکست پر سب کو بہت دکھ ہوا ہے، اس میچ میں 350 کا ٹارگٹ بننا چاہیے تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ عبداللّٰہ شفیق کو کھیلنا ہی نہیں آتا، بابر اعظم کو بتانا چاہیے کہ مینجمنٹ کیا کر رہی ہے؟