بحرین (اُمت نیوز) انتہا پسند ڈاکٹر نے مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کردی، جس پر انہیں برطرف کردیا گیا۔
بحرین کے معروف اسپتال میں تعینات ڈاکٹر سنیل راؤ نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہیں، فلسطینیوں کا خاتمہ کر دینا چاہیے۔
بحرین کے اسپتال انتظامیہ نے بیان کی مذمت اور لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سنیل راؤ کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ اس سے قبل متعدد بار اسلامی ممالک میں مقیم افراد کی جانب سے اسلام مخالف بیانات دیے گئے۔
اسی سلسلے میں ایک ہندو شیف، اسٹور کیپر اور کیشیٔر کو مئی 2020 میں اسلام مخالف بیانات پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ اپریل 2020میں کویت میں ہندو انجینئر کو اسلام مخالف کمنٹس پر نوکری سے نکال دیا گیا۔