اسلام آباد(اُمت نیوز)آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا کپتان بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو منظر عام پر لے آئے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے انکشاف کیا کہ افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریزنٹیشن سے پہلے بابراعظم سے آف ائیر پوچھا تھا کہ کیوں 42ویں اور 46ویں اوورز میں اسپنرز کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور مشورہ دیا کہ ان اوورز میں حسن علی کی گیند ریورس کررہی تھی اسے کیوں بالنگ نہیں کروائی؟۔
جس پر کپتان نے جواب دیا کہ وکٹ پر ٹرن موجود تھا اور گیند اسپن کررہی تھی اس لیے دونوں اسپنرز سے بالنگ کروائی۔
انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد بابراعظم کی باڈی لینگویج “نیچے” نظر آرہی جس سے پوری ٹیم کے حوصلے اور کارکردگی پر اثر پڑرہا ہے اور منفی نتائج سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مسلسل 3 شکستوں کے بعد قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے مدمقابل آئے گی، ہار کی صورت میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ختم ہوجائے گی جبکہ جیت امیدوں کو برقرار رکھے گی۔