نئی دہلی: ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے، مقررہ 50اوورز میں8وکتوں کے نقصان پر399رنز بنائے اس طرح ڈچ ٹیم کو میچ جیتنے کیلیے400رنز کا ہدف دیدیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر مچل مارش اور ڈیوڈ وانر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا،اوپننگ پر آنے والے مچل مارش صرف 9 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔
دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیون اسمتھ تھے جو71رنز بنا کر آئوٹ ہوئےاہم ڈیوڈ وارنر نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے اپنی اننگز جاری رکھی اور لگاتار دوسری سنچری بناتے ہوئے 104 رنز جوڑے تاہم 40ویں اوور پر وہ وین بیک کی بال پر دٹ کو کیچ دے بیٹھے۔
تیسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کے درمیان 84 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ لبوشین 62 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔
جوش انگلس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ انکے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے جنہوں نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ کیمرون گرین کی صورت میں گری جب وہ 290 کے مجموعے پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اس کے بعد گلین میکس ویل نے نیدرلینڈز کے بولرز کو ترنوالہ بناتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔ ساتویں وکٹ پر 44 گیندوں پر 103 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس میں میکس ویل کے 93 رنز شامل تھے۔
دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنے نیدرلینڈزکو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے موقع پر پیٹ کمنزکا کہنا تھا کہ پچ وکٹ کےلیے اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے۔
دوسری جانب ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ نیدرلینڈز ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔