اسلام آباد کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کے 9 رہنما جہاں نظر آئیں، گرفتار کر لیا جائے۔
جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے 9 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
جن رہنماؤں کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان نیازی، ؐمحمد عاصم اور عمر سلطان اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں جبکہ سابق رہنما فرخ حبیب سے متعلق بھی یہی حکم دیا گیا ہے۔
دائمی وارنٹ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کئے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔