پشاور: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر فضل شکور کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا، عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی تھی۔
تحریک انصاف کے چارسدہ سے سابق صوبائی وزیر قانون کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر فضل شکور نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا تھا اور وہ عدالت میں آئے تھے تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی، جس پر انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سابق وزیر کو 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے اور مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتارکیا گیا ہے۔