ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک آزادی پسند گروپ ہے جو اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔
پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے منتخب اراکین سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکی کے اچھے ارادوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اب اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ روکنے میں اقوام متحدہ کی ’نااہلیت‘ پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے اور اسرائیل کی حمایت قتلِ عام میں اس کی مدد کرنا ہے، مغرب کی جانب سے اسرائیل کے لیے آنسو بہانا دھوکا دہی ہے، غزہ تنازع پر سیاسی، سفارتی، فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھیں گے۔