سول ایوی ایشن کی جی این ایس ایس سگنلز میں خلل سے متعلق خبروں کی تردید

کراچی: ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کے قریب جہازوں کےجی پی ایس،(جی این ایس ایس) سگنلز میں خلل سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں،پاکستان کی فضائی حدود میں طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کررہے ہیں ،جی پی ایس GPS (گلوبل پوزیشننگ سسٹم) USA کی ملکیتی یوٹیلیٹی ہے،یہ جی پی ایس سیٹلائٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو زمین کے گرد چکر لگا رہے ہیں،اسپیس ویدر ایونٹ (ائینو سفیریک ڈسٹربنس) جی پی ایس/جی این ایس ایس (گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم) کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے،ائینو سفیریک ڈسٹربنس یا ایکٹیویٹی اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات کا ائرپورٹس پر لگے آلات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔