آل پاکستان مسلم لیگ نے اپنا پرانا انتخابی نشان عقاب دوبارہ الاٹ کرنے اور رجسٹریشن بحالی کیلیے درخواست دائرکردی۔
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اے پی ایم ایل نے اپنا پرانا انتخابی نشان عقاب بھی واپس لینے کی استدعا کر دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں عام انتخابات کیلیےعقاب کا نشان استحکام پاکستان پارٹی کو بطور انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔