الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کی تردید کردی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیشن واضح کر چکا ہے۔

گزشتہ روزایک ٹی وی پروگرام میں صدر مملکت عارف علوی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی یقین ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوجائے گا؟ تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں مجھے یقین نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جب سپریم جوڈیشری نے اس بات کو اپنی نظر میں لے لیا ہے تو وہاں سے بہت ہی مناسب فیصلہ آئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ صدرمملکت کے انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد کے بارے میں بیان کی وجہ سے یہ تاثرگیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیشن واضح کر چکا ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہوجائے گا۔