بھارت مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ،غیرقانونی اقدامات واپس لے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد :  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے بھارتی حکومت کو 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینا چاہیے۔نگران وزیراعظم نے 27 اکتوبر 2023 کے دن کی مناسبت سے یوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہا آج جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال بیت گئے، آج کشمیر دنیا کا ایک ایسا خطہ ہےجہاں سب سے زیادہ قابض فوج تعینات ہے، کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے برسوں سے غیر معینہ مدت تک پابند سلاسل ہیں، جبر کو چھپانے اور اختلاف رائے کودبانے کیلئے میڈیا پر پابندیاں بڑے پیمانے پر مسلط کی
جا رہی ہیں، تین دہائیوں کے دوران ہزاروں بیگناہ کشمیری مرد، خواتین اور بچے بھارتی بربریت کے ہاتھوں جانیں گنوا چکے تاہم بھارت کشمیریوں کی حق خوارادیت کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہا ہے،مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سےواضح ہو گیا عرصہ دراز سےحل طلب تنازعات عالمی امن کیلئےمسلسل خطرہ ہیں، عالمی برادری اب اپنی ذمہ داری سے آنکھیں نہیں چرا سکتی ۔وزیراعظم نے اپنےٹویٹ میں کہاہے چین میں چوتھے پیرا ایشین گیمزمیں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کو فخر ہے،آپکی لگن،عزم اور یہ شاندار کامیابی ہم سب کیلئےمتاثر کن ہے، حیدر علی آپ کو یہ کامیابی مبارک ہو ۔نگران وزیراعظم سے دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل نےبھی ملاقات کی ۔