پیکنگ: چین میں جاری پیرا ایشین گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا، پیرا ایشین گیمز میں گوجرانوالہ کے حیدر علی نے گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔
حیدر علی نے 51:23 میٹر ڈسکس تھرو پھینک کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ،گوجرانوالہ ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں پاکستان نے پہلی جاپان دوسری اور چین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈسکس تھرو میں پاکستان سمیت بھارت،یو اے ای،جاپان،چین،تھائی لینڈ، اور ازبکستان کے ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔
خیال رہے کہ چین میں ہونے والے انیسویں ایشین گیمز میں پاکستانی دستے نے کوئی خاص کارکردگی نہیں دیکھائی تھی، ایک سو نوے پاکستانی ایتھلیٹ صرف تین میڈل ہی جیت سکے تھے۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے سکواش میں سلور، شوٹنگ اور کبڈی میں کانسی کے تمغے جیتے تھے، پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہیں جیت سکا تھا۔
پہلے گیم میں پاکستان کے ناصر اقبال نے بھارتی کھلاڑی مہیش کو یکطرفہ معرکے میں بھی 3-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے گیم میں بھارت کے سوروو گھوشل نے پاکستان کے محمد عاصم کو 3-0 سے ہرا دیا تھا۔
مینز سنگلز ٹیم ایونٹ کا تیسرا گیم دلچسپ اور سسنی خیز رہا تھا، بھارت کے ابھے سنگھ نے بیسٹ آف فائیو سیٹ کے مقابلے میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی، انکی فتح کا سکور 11-7، 8-11، 9-11، 11-9 اور 12-10 رہا تھا۔
دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں ایشین گیمز میں پاکستان کو ٹینس کے مکسڈ ڈبل میں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انڈین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔ 43 سالہ پاکستانی ٹینس پلیئر عقیل خان بھارتی خاتون کھلاڑی انکیتا کی سروس بھی نہ کھیل پائے۔