اسلام آباد: نوازشریف اور مریم نوازکو سال 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جج محمد بشیر نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی تھی تاہم بعد ازاں انھوں نے نوازشریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ جج محمد بشیر فرائض کی انجام دہی کے دوران 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز کی سماعت کر چکے ہیں جن میں عمران خان ، یوسف رضا گیلانی اور شوکت عزیز بھی شامل ہیں۔