حماس کے عسکری ونگ القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ فائل فوٹو

غزہ پر بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک

غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے جمعرات کو ٹیلی گرام چینل پراپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ ترعام شہری ہیں۔