ڈاکٹر توقیر شاہ 31اکتوبر کو پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے، فائل فوٹو
ڈاکٹر توقیر شاہ 31اکتوبر کو پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے، فائل فوٹو

پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم نے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا،ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دیدی گئی۔

ڈاکٹر توقیر شاہ 31اکتوبر کو پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کو ورلڈ بینک میں ملازمت مل گئی، آئندہ ماہ روانہ ہوں گے، سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا۔