سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع  دینے کی درخواست مسترد کر دی، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع  دینے کی درخواست مسترد کر دی، فائل فوٹو

مبینہ آڈیو لیک پر جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر جسٹس مظاہرنقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن کونسل اجلاس میں شریک  ہوئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک  ہوئے، ان کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں شریک تھے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس  میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھیں اور  یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں اٹھایا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس مبینہ آڈیو لیک پر جاری کیاگیا،جوڈیشل کونسل اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ بھی لیا گیا۔