اسلام آباد:عام انتخابات کی مجوزہ تاریخ سامنے آگئی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024ء بروز اتوار متوقع تاریخ ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کو 2 دن بعد اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے دو نومبرکو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا۔
تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یقین نہیں کہ الیکشن جنوری میں ہو پائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے دوسرے ہی دن صدر علوی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں۔
اب ذرائع کے مطابق انتخابات کیلیے28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کو تحریری طور پر جلد آگاہ کر دے گا۔