لاہور: نگراں وزیر صحت پنجاب جمال ناصر نے کہا ہے کہ اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی، کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہو گا۔
لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں نگراں وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر شریک ہوئے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کسی بارڈرکی محتاج نہیں ہوتی۔