کراچی: سحر افشاں نوید کوارڈینیٹر فیس بک پیج Old is Gold with saher اور Knowledge is Power کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ World Teachers Day کی مناسبت سے روز یوتھ پوائنٹ، کھڈا مارکیٹ لیاری ٹاؤن کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اس میں اساتذہ کرام کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ و اجرک پیش کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی حماد این ڈی خان ٹاؤن میونسپل کمشنر لیاری ٹاؤن کراچی تھے۔ جن ا ساتذہ کرام کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ان میں پروفیسر شکیل احمد ہوت، عزت خان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے انچارج ملک محمد خالد اعوان،حبیب حسن بلوچ، جناب راؤ محمد شکیل، افشاں عرف ردا تاجک،جاوید بلوچ، سبیر بلوچ، ڈاکٹر کلیم شیخ و دیگر معززین شامل تھے۔ گسٹا ساؤتھ کے سابق صدر میر غلام علی بلوچ و سینسی عبدالحمید،عارف بلوچ ،ابراہیم گل، اے بی رئیس اور روز یوتھ پوائنٹ کے زمہ دار سر زر خان بلوچ کو سر جاوید بلوچ نے اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض سر جلیل ابراہیم اورافشاں تاجک نے انجام دیے ۔
اے بی ساحل نے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے کیا مہمان خصوصی کو فیس لیاری کے صدر ممتاز سماجی شخصیت زبیر بلوچ نے اجرک کا تحفہ و شیلڈ پیش کی اور تقریب کی روح رواں محترمہ سحر افشاں نوید نے مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی حماد این ڈی خان نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے معزز اساتذہ کرام کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں سب یہان موجود ہیں اور میرے لئے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اساتذہ کرام کی مرہون منت آج ہم سب اس مقام پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اپنا تعلق بھی ایک علمی گھرانے سے ہے اور میرے والد پروفیسر این ڈی خان بھی اس عظیم پیشے سے وابستہ تھے۔ اخر میں انہوں نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس عظیم کاوش کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ائندہ بھی اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔