چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی یہ پاکستان کی چوتھی شکست ہے ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے270رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بائولنگ کی دعوت دی ، پاکستان کی پوری ٹیم 46.4اوورز میں 270رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں سعود شکیل 52 ، بابراعظم 50 اور شاداب 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز سمشی نے 4 جینسن نے 3اور کوٹزی نے 2 وکٹیں لیں ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے271 رنز کا ہدف ایک وکٹ پہلے ہی حاصل کر لیا ۔ایڈم مارکرم سب سے زیادہ 91 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ محمدحارث روف، وسیم اور اسامہ میر نے 2,2کھلاڑیوں کو آوٹ کی۔ تبریز شمسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔