کراچی (اُمت نیوز) پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر کراچی کے علاقے ملیر 15 کے مکین سڑکوں پر نکل آئے، روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔
باغ ملیر سی بلاک ،النور،الفلاح اور گلستان رفیع میں بجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی، شہری بجلی کی عدم فراہمی اور پانی کی قلت کیخلاف باہر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔
احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین نے اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos