نسیم شاہ کا ری ہیب شروع، جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کر دی

لاہور (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا۔
انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ کارڈیو اور سٹریچنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔


نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرا ری ہیب بہت اچھا جا رہا ہے، ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور محنت کر رہا ہوں، جلد آپ کو گراؤنڈ میں نظر آؤں گا۔