غزہ (اُمت نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا۔ ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی ہے۔
اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر کے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسٹار لنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا۔ دوسری جانب جارح اسرائیل کے وزیر مواصلات نے سہولت کی فراہمی روکنے کے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، اسٹار لنک کی سہولت دور دراز علاقوں کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرتی ہے۔ غزہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے اقوام متحدہ کے اداروں سمیت این جی اوز اور میڈیا کے رابطے منقطع ہیں ۔
واضح رہے کہ 21 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں8ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہیدفلسطینیوں میں3030 بچے،1726 خواتین شامل ہیں۔