حادثے کے نتیجے میں میجر ارسلان کی والدہ،بیوی،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، فائل فوٹو
حادثے کے نتیجے میں میجر ارسلان کی والدہ،بیوی،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، فائل فوٹو

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،4 پاکستانی جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ پاکستانی فیملی کے چار افراد جاں بحق ،ایک زخمی ،میجر ارسلان فیملی کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر ارسلان فیملی کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے واپسی پر مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی جس میں میجر ارسلان زخمی ہوئے جن کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں میجر ارسلان کی والدہ،بیوی،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کرکے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔