کپتان روہت شرما 87 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، فائل فوٹو
 کپتان روہت شرما 87 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، فائل فوٹو

ورلڈکپ، بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 230 رنز کا ہدف

لکھنؤ: آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ  کیخلاف مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر229 رنز بنائے اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلیے230رنز کا ہدف دیدیا۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر شبمن گل 9، شریاس ایر 4، کے ایل راہول 39 جبکہ ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان روہت شرما 87 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،رویندرا جڈیجا8رنز کے مہمان بنے۔ محمد شامی نے ایک رن بنایا۔ سوریا کمار یادیو49 رنز بناکرانجام کو پہنچے،جسپریت بمرا16رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، کرس ووکس اورعادل رشید نے2 2 وکٹیں حاصل کیں،مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس پر لیڈ کریں۔دونوں تیموں کے کپتانوں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔