ٹریلربے قابو ہوکر بڑے پل کے ساتھ ٹکرا گیا تھا، فائل فوٹو
ٹریلربے قابو ہوکر بڑے پل کے ساتھ ٹکرا گیا تھا، فائل فوٹو

اٹک، واپس جانے والے افغان خاندانوں کے ٹریلر کو حادثہ ،2 جاں بحق

اٹک میں جی ٹی روڈ ہٹیاں کے مقام پر افغانستان واپس جا رہے خاندانوں کے ٹریلر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،26زخمی ہوگئے۔

افغانستان واپس جارہے خاندانوں کے افراد بمعہ سامان سوار ایک ٹریلر میں سوار تھے جو بے قابو ہوکر بڑے پل کے ساتھ ٹکرا گیا۔

حادثے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں اور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔