تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، درجنوں افراد پیروں تلے روندے گئے، فائل فوٹو
تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، درجنوں افراد پیروں تلے روندے گئے، فائل فوٹو

بھارت، مسیحی دعائیہ تقریب میں 3 دھماکے،2 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک عیسائی کنونشن سینٹر میں دعائیہ تقریب جاری تھی جس کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والے 3 دھماکوں میں 40 افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے 2 نے دم توڑ دیا۔

دھماکوں کے باعث کنونش سینٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد پیروں تلے روندے گئے۔ بری طرح جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کیرالہ کے علاقے ایرناکولم میں کنونشن سینٹر میں ہوئے، فی الحال دھماکوں کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنونشن سینٹر میں موجود لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کچھ ہی منٹس کے اندر ہوئے جس کے بعد وہاں بھگدڑ بھی مچ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے دھماکا خیز مواد کھانے کے ڈبے میں ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس ہال میں دھماکا ہوا وہاں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔