ریفریجریٹر سے ماڈل کی تشدد زدہ لاش برآمد

کیلیفورنیا: امریکی کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ سے امریکی ماڈل کی لاش برآمد ہوئی، امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش ریفریجریٹر سے برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی کی لاش گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو ملی، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ماڈل مونی کی بہن پولین کے مطابق جب ملیسہ کی موت ہوئی تو وہ اس دوران دو ماہ کی حاملہ تھیں۔

نیویارک پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاش ریفریجریٹر سے نکالی گئی تو ملیسہ کی کلائیاں اور ٹخنے بندھے ہوئے تھے اور منہ بند تھا۔ میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ماڈل مونی کو ریفریجریٹر میں ڈالنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر باندھ دیا گیا۔

ماڈل کی پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں مزید یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ’ملیسہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے جبکہ ان کے جسم سے کوکین اور الکحل کے شواہد بھی سامنے آئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ ماڈل کا گلا گھونٹا گیا، جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ موت حادثاتی طور پر کوکین اور الکحل کی زیادتی سے ہوئی تھی۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔