کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید نے پیپلز پارٹی کی سندھ میں کرپشن اور بدترین کارکردگی کو بے نقاب کیا ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت قباءآڈیٹوریم میں سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید عبدالرشید سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے واحد نمائندہ مگر پوری اسمبلی میں بھاری تھے، وہ منتخب تولیاری سے ایم پی اے تھے مگر پورے سندھ کے عوامی مسائل پر آواز اٹھاکر پیپلزپارٹی کی کرپشن اور خراب کارکردگی کو بے نقاب کیا، جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی وجمہوری جماعت ہے جوموروثیت خاندانی سیاست سے پاک جماعت ہے۔سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان،کے پی کے سینئر وزیر وموجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کام وکردار پوری قوم کے سامنے ہے، جماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ،کرپشن فری واسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی بذریعہ انتخابات ملک میں تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔کراچی تا کشمور پورے سندھ میں انتخابات میں حصہ لیں گے قوم کو مخلص ،اہل ودیانتدار قیادت کے انتخاب کا موقع دیں گے۔عوام اسلامی ،فلاحی وجمہوری ریاست کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔تقریب میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران ،یوسی ناظمین ومعززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سابق رکن سندھ اسمبلی سد عبدالرشد نے کہاکہ لیاری جرائم اور گینگسٹرز کی آماجگاہ بنا ہواتھا مگر اس کے باوجود جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جو اپنی دعوتی و فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ مشکل حالات میں بھی جماعت کے قدم آگے بڑھے اور 35 سال کے بعد اللہ تعالٰی نے جماعت اسلامی کو لیاری سے کامیابی سے نوازا، اس سے قبل 85 میں یہاں سے بابو غلام حسین بلوچ کامیاب ہوئے تھے۔ 66 فیصد بلوچ لیاری میں بستے ہیں مگر تمام لوگوں کی سپورٹ ووٹ مجھے ووٹ ملے۔اللہ کا شکر ہے کہ واحد رکن اسمبلی ہونے کے باوجود لیاری سمیت سندھ کے ہر اشو پر آواز بلند کرکے ثابت کیا کہ ہم چند ہیں مگر اہم ہیں۔لیاری جیسے علاقے سے کامیابی سے حوصلہ ملاکہ تمام تر سازشوں اور اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کے باوجود اللہ کی مدد و نصرت سے میدان مارا جا سکتا ہے۔جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر ڈاکٹر امتائز احمد پالاری نے کہاکہ سندھ اسمبلی پورے سندھ کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ یہ قابل قدر ادارہ ہونے کے باوجود مجموعی طور پر اس میں وڈیروں کی اکثریت منتخب ہوکرآتی ہے مگر متوسط طبقے کی آواز صرف سید عبدالرشید تھے۔ یوسی چیئرمین سید شہزاد مظہر نے کہاکہ لیاری جیسے علاقے سے منتخب ہونا اور وہاں کے مسائل کاسامنا کرنا کسی آزمائش سے کم نہںت تھا مگر سید عبدالرشید نے اپنے گفتار و کردار سے وہاں کے مسائل بھی حل کئے اور جماعت اسلامی کی دعوت و پغاام بھی پہنچایا۔اس موقع پر صوبائی نائب قیم محمد مسلم، ناظم عمومی محمد دین منصوری اور سلمان علی نے بھی خطاب کیا۔