میاں چنوں: معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق،عاصم جمیل نے مبینہ طور پر پستول چھین کر خود کو گولی ماری،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، تفصیل کے مطابق معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا سینے میں گولی لگنے جاں بحق ہو گیا، ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہیں،ذرائع کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے گھر کے گارڈ سے پستول چھین کر خود سینے میں گولی مار کی خود کو شدید زخمی کر لیا جس کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گئے۔
مولانا طارق جمیل کے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے اکاؤنٹ پر ان کے بیٹے کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا گیا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے اور اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال اور جائے حادثہ پر موجود دیگر سینئر پولیس افسران نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بیٹے کے انتقال پر مولانا طارق جمیل سے تعزیت کی۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2023
انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں، یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے اور ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسپیکر کا مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار.
اسپیکر کی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا.
اسپیکر نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے… pic.twitter.com/BSnf9FNTtr
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) October 29, 2023
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھی مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرزند کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار. کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اسپیکر نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور ان کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبروجمیل عطا فرمائیں۔
مولانا طارق جمیل کے تین صاحبزادے ہیں جن میں سے دوسرے نمبر کے صاحبزادے عاصم جمیل کی عمر 32سال تھی۔