کراچی: گرفتاراسٹریٹ کرمنل کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں پولیس نے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکےافغانستان اسمگل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت وسیم برفت کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور قیمتی اشیاء تھانہ سہراب گوٹھ، سچل اور سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینی گئی تھیں۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے مختلف اسٹریٹ کرمنلز سے رابطے تھے، اور وہ ان سے موبائل فونز خریدتا تھا اورموبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کیا جاتا اور فونز کو پہلے پشاور اور اس کے بعد افغانستان اسمگل کیا جاتاتھا۔پولیس کے مطابق ایک ہفتے قبل نیو کراچی موبائل مارکیٹ سے ملزم کا ساتھی گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں تھانہ گلشن اقبال میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔