28 نومبرکو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس ہوگی جوعوامی اسمبلی ہوگی، فائل فوٹو
28 نومبرکو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس ہوگی جوعوامی اسمبلی ہوگی، فائل فوٹو

فضل الرحمٰن کا سکیورٹی گارڈ بھی غیرقانونی غیرملکیوں کی فہرست میں شامل

ڈیرہ اسماعیل خان : ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی خفیہ اداروں نے فہرست جاری کردی ہے، فہرست کے مطابق ضلع بھر میں 242 غیر قانونی غیر ملکی رہائش پذیر ہیں جن میں مولانا فضل الرحمن کا سکیورٹی گارڈ فضل الحق بھی شامل ہے۔غیر ملکیوں میں اکثریت خاندانوں کے سربراہوں نے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں اور اکثریت کپڑے کے کاروبار سے منسلک ہے، ضلع ڈیرہ میں غیر قانونی مقیم ایک غیر ملکی کی 10 کروڑ روپے کی جائیدادرکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔