پونے : ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلے242رنز کا ہدف دیدیا،سری لنکا کی ٹیم 50ویں اوور میں 241رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی جانب سےپاتھم نسانکا اور دیمتھ کروناتنے نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کروناتنے 22 رنز کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا نصف سینچری بنانے میں ناکام رہے اور 46 رنز پر عظمت اللہ عمر زئی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
کپتان کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے گئے لیکن یہاں کپتان 39 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سدیرا سمارا وکرما اور چارتھ اسالنکا چوتھی وکٹ کی شراکت میں محض 5 رنز کا ہی اضافہ کر سکے، مجیب الرحمان نے سدیرا سمارا وکرما کی وکٹ حاصل کی۔
چارتھ اسالنکا اور دھننجایا ڈی سلوا کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 28 رنز جوڑے گئے، دھننجایا ڈی سلوا 14 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چارتھ اسالنکا 22 رنز بنا کر ضل الحق فاروق کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ دشمنتھا چمیرا رن آؤٹ ہوئے۔
اینجلو میتھویزاورمہیش تھیکشنا کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 45 رنز بنائے گئے، مہیش تھیکشنا 29 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اینجلو میتھویز بھی23رنز بنا کرفضل الحق فاروقی کا شکار بنے،کسون راجتھا5 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا پانچویں اور افغانستان ساتویں پوزیشن پر ہے ، دونوں کے پوائنٹس 4 ہیں لیکن رن ریٹ میں فرق ہونے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن میں واضح فرق ہے ۔دونوں ٹیموں میں سے اگر کوئی بھی آج جیتتا ہے تو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے کافی دوری برقرار رہے گی ۔